ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اڈپی:مرغیوں کے بعد اب مچھلی کی فروخت میں بھی آئی ہے کمی!ماہی گیر کشتیاں ہوگئیں بندرگاہ میں لنگرڈالنے پرمجبور

اڈپی:مرغیوں کے بعد اب مچھلی کی فروخت میں بھی آئی ہے کمی!ماہی گیر کشتیاں ہوگئیں بندرگاہ میں لنگرڈالنے پرمجبور

Wed, 18 Mar 2020 21:53:46    S.O. News Service

اڈپی18/مارچ (ایس او نیوز) ملک میں کوروناوائرس کی وباء پھیلنے کے بعدجو افواہیں پھیلائی گئیں اس کی وجہ سے لوگوں نے مرغیاں کھاناکم کردیا جس کی وجہ سے پولٹری فارمنگ اور مرغیوں کے کاروباری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے۔ 

اب کچھ ایسی ہی صورتحال ماہی گیروں کو بھی درپیش ہے، کیونکہ مچھلی کا کاروبار بھی ٹھپ ہوتا جارہا ہے۔ مارکیٹ میں مچھلیوں کی مانگ میں کمی کی وجہ سے ماہی گیر کشتیاں بندرگاہوں میں لنگرانداز ہونے پر مجبور ہوگئی ہیں۔ملپے ماہی گیر ایسو سی ایشن کے صدر کرشنا ایس سوورنا نے بتایا کہ ”کچھ شرپسند عناصر افواہیں پھیلانے میں مشغول ہیں کہ مچھلیوں میں بھی کوروناوائرس پایا گیا ہے۔کچھ ایک آدھ ہفتے سے اس افواہ میں تیزی دیکھی گئی ہے، جس سے ہمارے کاروبار پر بہت ہی برا اثر پڑا ہے۔اس سے پہلے افواہ پھیلانے والوں نے مرغیوں کو اپنا نشانہ بنایا اور اب ہمارے روزگار پر حملہ کیا گیا ہے۔ ہم یہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ مچھلی کھانے میں کوئی نقصان نہیں ہے اور یہ ایک محفوظ غذا ہے۔“

کرشنا نے بتایا کہ 1500سے زائد مچھلی فروش خواتین بہت ہی بے چینی سے بدلتے ہوئے حالات کو دیکھ رہی ہیں۔جب کیرالہ میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھاتو کوسٹل پولیس نے ہم کو ہدایت دی تھی ہم کیرالہ کی سرحد میں نہ جائیں۔ تب سے ہم بہت ہی زیادہ احتیاط برت رہے ہیں۔“

پتہ چلا ہے کہ جھوٹی افواہوں پر قابو پانے کے لئے محکمہ ماہی گیری اور مچھیروں کی تنظیموں کے اشتراک سے کووِڈ ۹۱ کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے والے بیانرس بندرگاہوں اور اطراف کے علاقوں میں لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Share: